انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف 0-3 سے کلین سوئپ
- 28, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:(لیڈز) انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ لیڈز ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو جیت کے لیے مزید 113 رنز درکار تھے اور اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف انگلینڈ نے با آسانی پورا کر لیا۔
انگلینڈ کی ٹیم کے سامنے پہلا چیلنج موسم تھا، جس کی وجہ سے پہلے سیشن میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی تاہم دوسرے سیشن میں کھیل شروع ہوا تو اولی پاپ انفرادی اسکور میں صرف ایک رنز کے اضافے کے ساتھ 82 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
نیوز ٹوڈے: اولی پوپ کے آئوٹ ہونے کے بعد جونی بیئریسٹو نے جو روٹ کے ساتھ شراکت داری بنائی، بیئریسٹو نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی۔
جونی بیئر سٹو نے تین چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے صرف 44 گیندوں پر 71 رنز کی نا قابلِ شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح دلوائی۔ انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ 86 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بریکنگ نیوز ٹوڈے:انگلینڈ نے اس کامیابی کے ساتھ تین ٹیسٹ کی سیریز بھی 0-3 سے جیت لی۔
دونوں اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے انگلش بولر جیک لیچ مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ 396 رنز بنانے والے جو روٹ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔
تبصرے