پٹرول کی فی لٹر قیمت 320 تک جانے کا خدشہ ہے، پی ٹی آئ رہنماء عمر ایوب نے اندر کی کہانی بتا دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

 

 نیوز ٹوڈے: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بجلی  کا بحران بھی دب بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ عمر ایوب نے بیان دیا کہ  وزیراعظم شہباز شریف  نے 48 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وزیر اعظم اور وزیر توانائی کہہ رہے ہیں کہ بجلی ک شاٹ فال کے بعد جولائی میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو گی ۔

 

عمر ایوب نے میڈیا سے بیان میں کہا کہ ملک میں 7 سے 8 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور اگست تک بجلی کا فی یونٹ 45 روپے کا ہوجائے گا۔

 

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھ میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔عوام کے مئوقف کے مطابق غریب آدمی کی پہنچ سے پٹرول کی یہ قیمت باہرہو چکی ہے۔

 

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی نے سودی بینکوں سے اکائونٹ ختم کرنا شروع کر دیے، MCB,UBL,HBL اور NBP کا بائیکاٹ شروع

 

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+