پاکستان میں گیس کی فراہمی معطل،ٹیکسٹائل انڈسٹری8 جولائی تک بند رہے گی
- 01, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: گیس کی طویل فراہمی کی معطلی کے باعث یکم سے 8 جولائی تک ٹیکسٹائل انڈسٹری بالکل بند ہو جائے گی۔
نیوز ٹوڈے: گیس کی سپلائی معطل ہونے سے بنیادی طور پر پنجاب کی صنعتیں متاثر ہوں گی کیونکہ وہاں 70 فیصد ٹیکسٹائل ملیں قائم ہیں۔
نیوز ٹوڈے: گیس کی فراہمی میں کمی نے پہلے ہی ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 30 فیصد تک کمی کر دی ہے، جب کہ تازہ ترین معطلی سے ان کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی آئے گی۔
صنعتوں کو گیس کی سپلائی میں رکاوٹ برآمدات کو متاثر کر رہی ہے جس سے آئندہ مالی سال کے لیے 26 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول پر اثر پڑے گا اور اس کے علاوہ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔
ذرائع نے نجی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ٹیکسٹائل ملوں کو کیپٹیو پاور پلانٹس سے گیس کی سپلائی حاصل کرنے والی گیس سپلائی معطلی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ بجلی اور کھاد کے شعبوں کو بلاتعطل سپلائی جاری رکھنے کے لیے کیا گیا۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے گیس کی بندش سے ملک کو ہونے والے بڑے معاشی نقصان سے خبردار کرتے ہوئے حکام سے سپلائی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسر ی جانب ٹیکسٹائل ملز کے ملازمین کو بھی اپنے روزگار ختم ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام پرمہنگائی کا وار ، پٹرول ۱۵ روپے جبکہ ڈیزل ۱۴ روپے مہنگا
تبصرے