کس کے سر پہ سجے گا پنجاب کا تاج ؟
- 01, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں شام 4 بجے ہو نا تھا مگر ذرائع کے مطابق اس اجلاس کی تاریخ بدل دی گئی ہے اور اب اجلاس بائیس جولائی کو ہو گا جس کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے بارے میں حتمی فیصلہ سنایا جا ئے گا۔
نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کریں گے، اجلاس کے دوران عدالتی حکم کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا او ر اجلاس میں ووٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
حمزہ شہباز پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے امیدوار ہیں، ن لیگ کے چند رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہم اس انتخاب کے لیے پُر عزم اور پُر اعتماد ہیں، انشا اللہ جیت ہماری ہو گی اور پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی حمزہ شہباز ہی ہو گا ۔
نیوز ٹوڈے :حمزہ شہباز کے مقابل چوہدری پرویز الہٰی پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار ہیں ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کے رہنما پر اعتماد ہیں کہ اس بار انتخاب میں پرویز الٰہی جیت کر پی ٹی آئی کی طرف سے وزیر اعلیٰ نامزد ہونگے۔
مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار سدھو موسے والا ملتان میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا حصہ بن گئے
تبصرے