چین نے ایشیائی اقوام کو خبردار کر دیا
- 13, جولائی , 2022
نیوزٹوڈے الرٹ: چین نے ایشیائی اقوام کو خبردار کیا ہے کہ عالمی طاقتوں کا مُہرہ بننے سے گریز کریں۔
انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتا میں آسیان سیکرٹریٹ میں ایک خطاب کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ خطے میں کئی ممالک پر دباؤ ہے کہ وہ جانبداری کا مظاہرہ کریں یا کسی ایک طاقت کی حمایت کریں۔
نیوزٹوڈے ، وانگ یی نے مزید کہا کہ ایک ایسے خطے کو جسے جیو پولیٹیکل عوامل کی طرف سے تشکیل نو کا خطرہ لاحق ہو، اسے جغرافیائی سیاسی حساب کتاب اور کسی بڑی طاقت کی دشمنی اور زبردستی سے شطرنج کے مہروں کے طور پر استعمال ہونے سے محفوظ رہنا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے کا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہونا چاہیے ناکہ ہمیں کسی عالمی طاقت کے مہرے کے طور پر استعمال ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی کا اجلاس کرانے کی مخالفت کردی
تبصرے