شہباز حکومت کا عوام کے لیے ریلیف کا اعلان،پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت میں 10روپے تک کمی کا امکان

بریکنگ نیوز ٹوڈے :با وثوق ذرائع سے  معلوم ہوا کہ  آئندہ دنوں میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی ہونے کا امکان ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کا  امکان ہے۔

 

 نیوز ٹوڈے : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہو گی، کابینہ کی منظوری کے بعد حتمی طور پر کو ئی فیصلہ سنایا جا ئے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :  پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جا سکتی۔

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 15 روز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے رکھی ہے۔

 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی  شرائط کے بعد نہ صرف عوام کی جانب سے ردِ عمل دیکھنے میں آیا بلکہ ن لیگ کی اپنی جماعت میں سے کئی لوگوں نے مہنگائی کے خلاف آواز اٹھائی اور عوام کو ریلیف دینے کی بات کی ۔

 

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل سستا ، عوام خوشخبری کی منتظر ، شہباز شریف سے بڑی توقعات

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+