ترک مسیقار ترگے ایورن کی جانب سے عمران خان کو" ایبسلوٹلی ناٹ" گانے کا تحفہ
- 21, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : تُرکیہ کے گلوکار ترگے ایورنے حب الوطنی پر مبنی گانا ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ گا کر پاکستان ،پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : تُرک گلوکار ترگے ایورن یہ گانا ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کر چکے ہیں ۔
چارمنٹ سولاسیکنڈ کے اس گانے میں پاکستانی کے بانی قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ سے لے کر پاکستان کے خوبصورت نظاروں کے علاوہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو سیاست میں ایکشن میں دکھایا گیا ہے،اس گانے کے اپ لوڈ ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد اس پر اپنا تجزیہ پیش کر رہی ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : ترگے ایورن نے کہا کہ یہ گانا ایک تُرک بھائی کی جانب سے عمران خان اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گایا گیا ہے، مجھے امید ہے کہ پاکستان کی عوام اسے پسند کریں گے اور اس کو سپورٹ کریں گے ۔
یوٹیوب سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس گانے کو پاکستان سمیت تُرک عوام نےخوب پسند کیا اور اس گانے کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو ئی ہے ۔
گانے کا ٹائٹل عمران خان کی جانب سے آسٹریلوی صحافی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران مشہور جواب ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ پر رکھا گیا ہے، یاد رہے کہ آسٹریلوی صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ اگر امریکہ افغانستان میں انٹیلی جنس آپریشنز کے لیے پاکستان سے اڈے مانگتا ہے تو کیا آپ اڈے فراہم کریں گے؟ اس پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے جواب دیا"ایبسلوٹلی ناٹ"۔
مزید پڑھیں: معروف پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کو ضمنی انتخابات میں ووٹ کیوں نہیں ڈالنے دیا؟
تبصرے