انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب میں اجلاس،سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب میں اجلاس  منعقدہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چوہدری نے  شرکت کی اور سیکیورٹی انتظامات پر  حکام کو بریفنگ دی۔

 

نیوز ٹوڈے : بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے ہر طرح سے الرٹ رہیں گے، ریسکیو ٹیموں کے علاوہ اسپتال انتظامیہ بھی الرٹ رہے گی، کھلاڑیوں کی فُل پروف سیکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنایا جا ئے گا ۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ کے دوران 3 سے 4 کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے جہاں باقائدہ صوتحال کی  مانیٹرنگ کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے آنے والے وفد نے  بھی سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کو ہماری سیکیورٹی پر اعتماد ہے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ وفد کا کہنا تھا کہ سابقہ کرکٹ میچ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات نہایت پیشہ ورانہ اور بہترین تھے۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ڈئی آئی جی آپریشنز نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کی سخت نگرانی کی جائے گی اور اس دوران پوری صورتحال ہمارے کنٹرول میں ہو گی، ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ  ہر ٹکٹ لینے والے کا شناختی کارڈ اسکین  کر کے پھر اس کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے دیا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑھیں: سری لنکا نے معاشی صورتحال کے باعث ایشیا ءکپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+