حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں آ ج سے ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
- 27, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : شہباز حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں آج سے ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت چوبیس اعشاریہ آٹھ دو ہو چکی ہے ۔
نیوز ٹودے : وفاقی وزير خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تین ماہ کے اندر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، مارکیٹیں اوقات سع پہلے بند کرنے سے کو ئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا ،دوسری جانب انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی عوام کو ریلیف دینے کے لیے کی گئی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خرم دستگیر نے واضح کیا کہ گیس عالمی منڈی میں تقریباً ختم ہو چکی ہے ، پاکستان اکیلا نہیں جو ان مشکلات سے دو چار ہے ،انہوں نے کہا کہ صرف تین ماہ مشکل ہیں، نومبر کے بعد عوام کی مشکلات میں کمی آ جا ئے گی ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا، لہٰذا پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں : ایک تولہ سونا 148,300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
تبصرے