سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن انتظامیہ پر برس پڑے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (کراچی ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا کہ امریکا ایک بھکاری قوم بن کر رہ گیا ہے اور اسےآئے دن کسی نہ کسی ذلت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ امریکا فرست پالیسی  انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے یہ بیان دیا ،عہدہ چھوڑنے کے بعد واشنگٹن میں یہ ان کی پہلی تقریر تھی۔

 

نیوز ٹوڈے :  ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی اور صدر جو بائیڈن پر تنقید کی اور کہا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکا گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو چکا ہے ،اور اس سب کی بدولت سب سے زیادہ مسائل امریکی عوام برداشت کر رہی ہے ،تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہو ئی ، انچاس سال میں پہلی مرتبہ مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ ایک تک جا پہنچی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ٹرمپ نے پٹرولیم مصنوعات کے مہنگے نرخوں اور دوسری جانب  بڑھتے جرائم کا بھی حوالہ دیا۔،انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکا توانائی کے معاملے میں اپنی خود کفالت کھو چکا ہے اور اب اسے دوسرے ملکوں کی طرف دیکھنا پڑ رہا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے کے ذرائع سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ  ممکنہ طور پر صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کا حوالہ دے رہے تھے ۔

 

واضح  رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد  عالمی منڈی میں  پٹرولیم اور توانائی مصنوعات  کی  قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بہت سے ممالک  معیشت سنبھالنے کے لیے سوچ میں پڑ گئے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : بھارت: تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی، حریت رہنماء ہسپتال منتقل

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+