زیلینسکی کو یوکرینی عوام کا خیال نہ کرتے ہوۓ فوٹو شوٹ کرواتے ہوۓ کچھ شرم نہیں آئ

کسی بھی ملک کی خوشحالی میں اس ملک کے رہنماؤں کا اہم کردار ہوتا ہے اسی طرح کسی ملک کی بدحالی اور تباہی کے ذمہ دار بھی بہت حد تک وہاں کے رہنما ہوتے ہیں اسطرح یوکرین بھی اپنے رہنما کی غلط پالیسیوں اور غلط فیصلوں  کی وجہ سے پچھلے پانچ ماہ سے جنگ کے شعلوں میں گھرا ہوا ہے ۔

 

اسی ملک کے صدر زیلینسکی آج فوٹو شوٹ کروانے میں گھِرے نظر آۓ  انہوں نے یہ تصویریں ایک مشہور میگزین کیلیے بنوائیں جس میں ان کا ساتھ ان کی اہلیہ اولینہ زیلینسکا نے بھی دیا زیلینسکی کی اس حرکت کے بعد یوکرین میں بلکہ پوری دنیا میں ہی ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

 

ان تصویروں میں کبھی وہ مسکراتے ہوۓ اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے کھڑے تھے تو کبھی اسے گلے لگاۓ کھڑے تھے یہ تصویریں منظر ِ عام پر آتے ہی زیلینسکی کو دنیا بھر سے نصیحتیں ملنے لگیں کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ زیلینسکی کو ان حالات میں تصویریں بنواتے ہوۓ شرم نہیں آئ ۔

 

یہ ناراضگی اس وقت اور بڑھ گئ جب زیلینسکی کی اہلیہ اولینہ کی تصویریں سامنے آئیں کیونکہ وہ تو کہیں فوجیوں کے ساتھ کھڑی تھیں اور کہیں آگ میں جھلسے ٹینکوں کے سامنے کھڑی مسکراتی نظر آئیں ۔

 

اس کے بعد تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے زیلینسکی کو آڑے ہاتھ لیا اور جنگ کے دنوں میں ہونے والے ان کے اس فوٹو شوٹ کو جی بھر کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔

 

ان نازک حالات میں زیلینسکی کی اس حرکت نے ان کی نا اہلی پر مہر ثبت کر دی ہے اس سے پہلے بھی یہ کہا جا رہا تھا کہ ملک تباہ ہو جاۓ زیلینسکی کو اس بات سے کوئ مطلب نہیں انہیں صرف اس بات سے مطلب ہے کہ ان کی تصویریں ، تقریریں اور بیانات میڈیا کی زینت بنیں اور دنیا بھر میں انہیں ہیرو مانا جاۓ ۔

 

مزید پڑھیں: جو بائیڈن اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،شی جن پنگ کی بائیڈن کو دھمکی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+