امریکی صدر کا بڑا انکشاف، بائیڈن کا کہنا ہے کہ القاعدہ کا رہنما الظواہری افغانستان میں امریکی حملے میں مارا گیا
- 02, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : القاعدہ کا لیڈر ایمن الظواہری مبینہ طور پر امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈرون حملے میں مارا جا چکا ہے ،یاد رہے کہ ایمن الظواہری نے اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی ۔
نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے نے ایمن الظواہری کو اتوار کے روزکابل میں ڈرون حملے سے نشانہ بنایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں کوئی شہری نہیں ماراگیا، نہ ہی کوئی نقصان ہوا ۔
اسامہ بن لادن کو سن2001 میں امریکا پر طیارہ حملوں میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ان حملوں میں تقریباً3 ہزار افراد مارے گئے تھے اوراب الظواہری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب ان حملوں سے شہریوں کی موت کی اگلے ماہ برسی منائی جائے گی۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالرز انعام مقرر کر رکھا تھا، دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کی اور امریکی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : وائٹ ہاؤس کے حکام نے الظواہری کے مارے جانے کی تصدیق کرنے سے انکار کیا لیکن ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے افغانستان میں القاعدہ کے ایک اہم ہدف کے خلاف کارروائی کی۔ آپریشن کامیاب رہا اور کوئی شہری جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں : جانی ڈیپ کے خلاف مقدمہ ہارنے کے بعد ایمبر ہرڈ دیوالیہ ہو گئیں
تبصرے