امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ تیسری بار مثبت آ گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (واشنگٹن)  امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ تیسری بار مثبت آگیا۔وائٹ ہا ئوس کے مطابق امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا، امریکی صدر کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ 21 اور 27 جولائی کو بھی مثبت آیا تھا،ذرائع کے  مطابق  دوسری بار ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی صدر کو آرام کا مشورہ دیا گیا اور چند دن بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا  گیا تو ان میں  ایک بار پھر وائرس کی تصدیق کی گئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوبارہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے، بائیڈن کو مشی گن اور ڈیلاویئر کا اپنا سفر منسوخ کرنا پڑا،یاد رہے کہ ٹیسٹ سے قبل امریکی صدر کا مشی گن اور دیگر امریکی ریاستوں کا دورہ متوقع تھا جو کہ ان کی صحت کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا ۔

 

دوسری جانب  جو بائیڈن کے مخالفین ان کی صحت کو بہانہ بنا کر سیاسی جملہ بازی کر رہے ہیں،امریکی جماعت  ریپبلیکنز کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کو اب اپنی صحت کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے  ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ،صحت سب سے ضروری چیز ہے اور صحت کے بغیر تیتیس کروڑ عوام کے ملک کی نمائندگی کرنا تشویشناک ہے ۔

 

مزید پڑھیں : امریکہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مزید میزائل شکن ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+