دوسری عالمی جنگ کے بعد یوکرین جنگ یورپ کیلئے سب سے خطرناک وقت ہے ،

بریکنگ نیوز ٹوڈے: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بیان دیا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یوکرین جنگ یورپ کے لیے سب سے  خطرناک اور تشویشناک وقت ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : انہوں نے کہا کہ روس کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لیے نیٹو اور اس کے رکن ممالک کو بہت طویل مدت تک اسلحہ اور دیگر معاملات میں یوکرین  اور یوکرینی فوج کی مدد کرنا ہو گی تا کہ یہ لو گ اپنے لوگوں کے حقوق کے  لیے ظلم کے خلاف آواز اٹھا سکیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ناروے میں تقریر کے دوران سیکرٹری جنرل  کا کہنا تھا کہ اس قسم کی جارحانہ پالیسی کا کامیاب نہ ہونا ہمارے مفاد میں ہے، نیٹو سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ماسکو جس معاملے کو ’خصوصی ملٹری آپریشن‘ قرار دیتا ہے وہ دراصل موجودہ سپر پاورز کی سالمیت پر حملہ ہے , روس نے جن عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس کا جواب ان کو دینا پڑے گا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحادی ممالک کو اس جنگ کو پھیلنے سے روکنا ہوگا،ورنہ تیسری عالمی جنگ کے خطرات سچ ثابت ہو سکتے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : فلسطین میں جاری پُر امن ریلی پر صہیونی فوج کا حملہ ،کئی فلسطینی زخمی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+