کشمیرکونسل کا ای یو کے زیر اہتمام برسلز میں احتجاج

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام بلجیئم  کے دارالحکومت برسلز میں یورپی وزارت خارجہ کے سامنے ایک احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔

 

نیوز ٹوڈے : اس احتجاج کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام اور اس کے سیاسینامئندگان  سے اظہار یکجہتی اور کشمیریوں کے حقوق پر بھارتی حکومت کی جانب سے ہونے والے ظلم کو دنیا کے سامنے  رکھنا تھا ۔

 

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو نئی دہلی کے براہ راست کنٹرول میں لے لیا تھا، جس کے بعد کشمیریوں پر کئی ظلم ڈھائے گئے اور  جو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا تھا اس کو بھارتی  فوج کی جانب سے اٹھا لیا جاتا تھا ۔

 

 اس کے علاوہ بھارتی انتظامیہ نے متعدد اہم کشمیری رہنماؤں اور بے شمار سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے تمام مقبوضہ علاقے میں  کرفیو بھی لگایا،حال ہی میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھی گرفتار کر کے بھارت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنا دی  گئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : برسلز میں احتجاجی کیمپ کے دوران متعدد کشمیریوں، پاکستانیوں اور یورپی باشندوں نے بھارتی مظالم کی مذمت کی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

احتجاج میں مظاہرین نے المی برادری سے درخواست کی کہ وہ ان مظالم کو روکے اور عالمی قوانین کی پابندی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

 

مزید پڑھیں : چین اور جاپان مدِ مقابل ،چین کے پانچ بیلسٹک میزائل جاپان کی صنعتی حدود میں جا گرے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+