ایشین باکسنگ فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ میں ہونے والا باکسنگ میلہ پاکستانی باکسرز نے لوٹ لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایشین باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے تھائی لینڈ میں لگنے والا میلہ پاکستانی باکسرز نے لوٹ لیا۔ ہیوی ویٹ فائٹ میں پاکستان کے تیمور خان نے بھارتی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر کے  سنسنی خیز ریکارڈ قائم کر دیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مڈل ویٹ ٹائٹل کے لیے پاکستان کے شہیر آفریدی اور بھارت کے اسرار عثمانی کے درمیان مقابلہ ہوا، شہیر آفریدی رنگ میں اترے اور بھارتی باکسر کو  دن میں تارے دکھا دیے جس کے باعث بھارتی باکسر چکرا کر رنگ میں گر پڑا اور دوبارہ اٹھ نہ سکا ۔

 

واضح رہے کہ شہیر آفریدی کا تعلق سندھ پولیس سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی ہیوی ویٹ مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب ہیوی ویٹ ٹائٹل کے لیے پاکستان کے تیمور خان اور بھارتی باکسر ویدانت اگروال رنگ میں مقابلے کے لیے آئےتو تیمور خان نے بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملے شروع کیے اور ابتدائی راؤنڈ میں ہی ویدانت اگروال کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر کے فتح اپنے نام کر لی ۔

 

یاد رہے کہ عوام نے ان مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے نا  قابلِ شکست کارکردگی دکھانے پر اپنے کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کیا اور ان کے شاندار استقبال کی یقین دہانی کروائی ۔

 

مزید پڑھیں : بابر اعظم کا پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر نوح دستگیر بٹ کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+