تائیوان کو ڈر ہے کہ اگر چین نے سائبر اٹیک کیا تو وہ آدھی جنگ بغیر ہتھیاروں کے جیت جاۓ گا

تائیوان نے دعوٰی کیا ہے کہ چین تائیوان میں جنگ کی تیاری کر رہا ہے چین نے پیلوسی کے تائیوان دورے کے بعد تائیوان کو ہر طرف سے گھیر لیا ہے اور اس کے انتہائ قریب میزائلیں گرا رہا ہے ایک دفعہ فوجی مشقیں مکمل کرنے کے بعد اس نے دوبارہ پہلے سے بھی زیادہ طاقت دکھانی شروع کر دی ہے ۔

 

سمندر میں بھی چین اپنی طاقت دکھا رہا ہے جس کی وجہ سے تائیوان کے تمام سمندری راستے بند ہو چکے ہیں جس سے تائیوان کو بہت نقصان ہو رہا ہے لیکن پھر بھی تائیوان نے چین کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے بلکہ اس نے چین سے نمٹنے کیلیے جنگ کی تیاریاں اور تیز کر دی ہیں ۔

 

کیونکہ تائیوان نے یہ دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ چین صرف جنگی مشقیں ہی نہیں کر رہا بلکہ وہ تائیوان پر حملے کا فیصلہ کر چکا ہے اور تائیوان کے لوگوں کو جنگ سے پہلے ہی ڈرانے کیلیے اور ان کے دلوں میں خوف بٹھانے کیلیے کبھی آسمان میں میں میزائلیں اڑا رہا ہے تو کبھی سمندر کی لہروں میں ہلچل مچا رہا ہے ۔

 

لیکن امریکہ کی شہ پر تائیوان بھی چین کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے تائیوان کی فوج نے بھی سمندر کے کنارے اپنی توپوں سے ایسی آگ اگلی کہ آسمان بھی چمکنے لگا اور زمین ایک بار لرز اٹھی تائیوان نے بھی فوجی مشقیں کر کے چین کو اپنی طاقت دکھا دی ہے ۔

 

تائیوان ہمیشہ سے ہی سمندر میں چین کی داداگیری سے پریشان رہا ہے لیکن اس بار پانی سر سے اونچا ہو گیا ہے کیونکہ یوکرین جنگ کے بعد اب چین بھی تائیوان کو دوسرا یوکرین بنانا چاہتا ہے اور اس کیلیے چین ان سب ملکوں سے دشمنی مول لے رہا ہے جو تائیوان کے دوست ہیں جن میں امریکہ کا نام سب سے پہلے ہے ۔

 

چین نے امریکہ سے صاف کہہ دیا تھا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں نہ پڑے لیکن امریکہ نے بھی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوۓ نہ صرف نینسی پیلوسی کو تائیوان بھیجا بلکہ چین کی فوجی مشقیں شروع کرتے ہی تائیوان کا ساتھ دینے جنوبی چینی سمندر پہنچ گیا ہے ۔

 

ایک رپورٹ میں یہ دعوٰی بھی کیا گیا ہے کہ امریکہ کے سات جاسوس طیارے تائیوان کے ارد گرد چکر کاٹ رہے ہیں اور یہ بھی خبر ہے کہ امریکہ کے یہ جاسوس طیارے چین کی بری ، بحری اور فضائ ہر حرکت پر نظررکھے ہوۓ ہیں اور امریکہ کے چار سمندری بیڑے بھی جنوبی چینی سمندر پہنچ چکے ہیں ۔

 

تائیوان کے وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں یہ دعوٰی کیا گیا کہ چین سمندر میں اس کے ارد گرد قبضہ کر رہا ہے اور اس کے سمندری راستے روک کر اسے نقصان پہنچا رہا ہے لیکن تائیوان کے چیخنے چلانے کا چین پر کچھ اثر نہیں ہو رہا اور وہ یہ تک نہیں بتا رہا کہ وہ تائیوان کے راستوں کو کب تک بند رکھے گا ۔

 

چین نے تائیوان کو شکست دینے کا ایک اور منصوبہ بھی تیار کر رکھا ہے جس کا دعوٰی خود تائیوان نے کیا ہے کہ چین تائیوان پر سائبر حملہ کرے گا اور وہاں کے سسٹم بند کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے والی خبریں پھیلاۓ گا جس سے تائیوان کے لوگوں کا حوصلہ پست ہو جاۓ گا اور اگر چین ایسا کرنے میں کامیاب ہو گیا تو آدھی جنگ تو وہ بغیر ہتھیاروں کے ہی جیت جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+