روس نے ایرانی سیٹلائٹ خلا میں پہنچا دیا، کیا اب یوکرین کی جاسوسی ممکن ہو گی ؟

بریکنگ نیوز ٹوڈے:روس نے ایران کے لیے تیار کردہ جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر کے خلا میں بھیج دیا ہے  جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اس کو معینہ مدت کے لیے یوکرین کی جاسوسی کے لیے خود استعمال کرے گا۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق روس نے ’’خیام‘‘ نامی سیٹلائٹ کے خلا میں داخل ہونے کی تصدیق کردی،اس سیٹلائٹ کو راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا ہے۔

 

یہ سٹیلائٹ روس نے ایران کے لیے تیار کیا ہے تاہم ابھی اس کا کنٹرول روس کے پاس ہی ہے اور سٹیلائٹ کی ایران کی حوالگی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں اور  روس اس دوران یہ سٹیلائٹ یوکرین  پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کرے گا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے: ایران کی خلائی ایجنسی کی جانب سے بیان میں کہا کہ ایران ’’خیام‘‘ سیٹلائٹ کا کنٹرول خلا میں پہنچنے کے دس دن کے اندر اندر حاصل کرلے گا اور اس کا پورا کنٹرول ایران کے پاس منتقل ہو جا ئے گا ۔

 

یادرہے کہ حال ہی میں تہران میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی  اور اس ملاقات میں خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

 

مزید پڑھیں: یوکرین کی جنگ میں امریکہ کے ہمارس نے پیوٹن کے انداز ہی بدل دیے ہیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+