کیو با: تاریخ کی بدترین آتشزدگی پر فائر فائٹرز نے پانچ روز بعد قابو پا لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کیوبا کی تاریخ کی بدترین آتشزدگی پر فائر فائٹرز نے کئی  روز بعد  قابو پالیا، 5 روز  تک بھڑکنے والی اس آتشزدگی میں ملک  کا کافی ھد تک نقصان ہوا۔کیوبن میڈیا کے مطابق اس آگ کی بدولت تیل ذخیرہ کرنے والے مقام کا 40 فیصد حصہ  جل کر تباہ ہو گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق تیل کا  ذخیرہ کرنے والے علاقوں سے  بھڑکتے شعلے بجھائے جاچکے ہیں ۔واضح رہے کہ ماتانزاس خام تیل اور ایندھن کی درآمدات کے لیے استعمال ہونے والی کیوبا کی سب سے بڑی  بندرگاہ  ہے،کیوبا کی معیشت کا ایک بڑا حصہ بھی اسی بندرگاہ پر منحصر ہے ۔

 

یہاں 10 بڑے ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جانے والا خام تیل اور ڈیزل ملک میں بجلی کی فراہمی اور دیگر انڈسٹریز  کے لیے استعمال  کیا جاتا ہے ۔

 

یاد رہے کہ  چند روز قبل ایک ٹینک پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے اتوار تک دوسرے ٹینک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،نتیجے میں بھڑکنے والی آگ حکام کے کنٹرول سے باہر ہو گئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ آگ بجھانے کے آپریشن میں ایک فائر فائٹر ہلاک جبکہ 16 لاپتہ ہوگئے، 5 اہلکار تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہیں۔کیوبن حکام کی جانب سے ان کی بہادری اور جوش کو سراہا گیا اور ان کی صحت یابی کے انتطامات بھی کیے جا چکے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں: ایران کی جانب سے پہلی بار در آمدات کے لیے کرپٹو کرنسی میں ادائیگی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+