ماہر فلکیات نے کم عمر ترین سیارہ دریافت کرنے کا دعوی کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:ماہرین فلکیات نے کم عمر ترین سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا ہے،اس دعوے کے مطابق سائنس دانوں نے ایک ایسی دنیا  دریافت کی ہے جو کہ تقریباً 15 لاکھ سال  سے موجود ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : ماہر سائنسدانوں  کی جانب سے بتایا گیا کہ دریافت کیا گیا یہ سیارہ زمین سے 395 لائٹ ایئرز کےفاصلے پر  واقع ہے ۔

 

سائنس دانوں کا اس سیارے سے متعلق یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سیارہ دنیا کے وجود کو سمجھنےمیں مددگار  ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے علاوہ بھی کئی معلومات اس سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ماہر فلکیات اینڈرس جوہانسن کا اس سیارے کی دریافت پر کہنا ہے کہ اس سیارے کی دریافت کے بعد یہ پتہ چلتا ہے کہ قدرت نے تمام سیاروں کے نظاموں کی تشکیل کا عمل مشترکہ طور پر سر انجام دیا  ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بے حد افراتفری کے باوجود بھی  اگر خلا   کی بات کی جائے تو تمام سیارے ترتیب اور بہترین نظام کے تحت بنائے گئے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: جرمنی کے نازی حکمران اڈولف ہٹلر کی گھڑی ۱۱ لاکھ ڈالر میں فروخت

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+