مغربی ممالک نے یوکرینی فوج کی امداد کے لیے 1.5 ارب یورو اکٹھے کرنے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : مغربی ممالک نے یوکرینی فوج کی امداد کے لیے ڈیڑھ ارب یورو اکٹھے کرنےکا اعلان کیا ہے، یہ بات ڈنمارک کے وزیر دفاع مورٹن بوڈسکوف نے یورپی یونین کے ایک روزہ اجلاس کے اختتام پر بتائی۔

 

نیوز ٹوڈے :یورپی میڈیا کے مطابق یہ رقم ہتھیاروں کی پیداوار کو مزید بڑھانے اور یوکرینی فوجیوں کی اعلیٰ تربیت پر خرچ کی جائے گی۔

 

ڈنمارک میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ممالک یوکرین کی امداد پر غور کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے،تاہم یہی فیصلہ کیا ہے کہ یوکرین کو ہماری پوری سپورٹ حاصل ہے۔

 

دوسری جانب برطانوی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ اس اجلاس سے ثابت ہوگیا کہ روسی صدر پیوٹن کی مغربی ممالک کو یوکرین کی مدد سے روکنے کی خواہش صرف خواہش ہی رہ گئی،تمام یورپی ممالک یوکرین کی مدد کے لیے تیار ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ڈیڑھ ارب یورو کی اس رقم میں برطانیہ، ڈنمارک اور ناروے کے عطیات شامل ہیں لیکن دیگر ممالک اپنی پارلیمان سے منظوری کے بعد فنڈنگ میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

 

حال ہی میں یوکرینی صدر ولادمیر زیلینسکی کی اہلیہ نے بھی امریکہ کے دورے کے دوران یوکرینی فوج کی امداد کے لیے آواز اٹھائی۔

 

مزید پڑھیں : شما لی کوریا کے صدر کم جو نگ اُن نے کورونا وائرس کو شکست دینے کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+