بھارتی ادا کارہ اُروشی روٹیلا اور کرکٹر ریشبھ پنت کے درمیان لفظی جنگ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی اداکارہ اُروشی روٹیلا اور بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین  ریشبھ پنت کے درمیان جاری لفظی جنگ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ،دونوں شخصیات کی جانب سے آئے دن ایک بیان منظر عام  پر آ جاتا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : اروشی نے حال ہی میں میڈیا کے ساتھ ایک انٹر ویو میں بتایا کہ ایک شخص "آر پی "ہو ٹل لابی میں  گھنٹوں بیٹھ کر مجھ سے ملنے کے لیے انتظار کرتا رہا،انہوں نے یہ بحی بتایا کہ وہ تھکاوٹ کے باعث سو گئیں تھی،جس کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی ۔ 

 

نیوز ٹوڈے الرٹ :  واضح رہے کہ رہے کہ دونوں اسٹارز کے درمیان تنازع  کی ایک تاریخ موجود ہے ، اروشی یہ دعویٰ کر چکی ہیں کہ وہ ماضی میں ریشبھ کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرچکی ہیں تاہم کرکٹر کے پاس اس دعوے کو مسترد کرنے اور انہیں سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا،سو انہوں نے ایسا ہی  کیا ۔

 

ریشبھ پنت بھی اپنے انسٹا گرام کے ذریعے  وقتاً فوقتاً ان کے الزامات کا جواب دیتے رہتے ہیں،اسی بدولت ان کا تنازع ایک سنجیدہ نوعیت کی صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔

 

مزید پڑھیں : جسٹن بیبر کی اسٹیج پر واپسی، گلوکار ’جسٹن ٹور‘ شروع کرنے کیلئے تیار

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+