مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر خود کُش حملہ،4 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی
- 12, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (سرینگر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر خودکش حملہ کیا گیا ،حملے کے نتیجے میں 4بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے۔
نیوز ٹوڈے : خود کُش حملے کا واقعہ راجوڑی سیکٹر کے قریب پیش آیا ، نیوز ٹوڈے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکُش حملہ آور ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس رات کی تاریکی میں کیمپ میں داخل ہوئے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دو حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی فوج کو تقریباً تین گھنٹے لگ گئے ۔
دوسری جانب بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں حملہ آوروں نے خودکو گولیاں مار کر اپنی جان لے لی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے: عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ خودکار ہتھیاروں اور دستی بم سمیت دو حملہ آور رات کی تاریکی میں کیمپ میں داخل ہوگئے،اور اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے اس حملے کا قصور وار لشکر طیبہ کو ٹھہرا دیا ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ،پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے آمادگی کا خط موصول
تبصرے