فیفا کی جانب سے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو معطل کر دیا گیا
- 17, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (نئی دہلی) عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس معطلی کے باعث بھارت فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ فٹ بال کے بھارتی ادارے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر رہا ہے، اسکی وجہ سے بھارت کی فٹبال کی تمام بین الاقوامی سرگرمیاں شدید متاثر ہونگی ۔
واضح رہے کہ فیفا کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ فیفا قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اس کے مد نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : عالمی ادارے کی کارروائی کے سبب بھارت اس برس اکتوبر میں ہونے والے فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ گیارہ سے 30 اکتوبر کے درمیان ہونا تھا، تاہم فیفا کے تازہ ترین فیصلے کی وجہ سے یہ بھارت میں منعقد نہیں ہو سکتا۔
فیفا حکام کی جانب سے بیان دیا گیا کہ پابندیوں کا مقصد کسی قسم کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ قوانین پر عمل درآمد کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں : کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے دو باکسرز انگلینڈ میں لاپتہ
تبصرے