شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے بعد محمد حسنین ایشیاء کپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ بن گئے
- 22, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی تیز گیند باز محمد حسنین کو گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ایشیاء کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے ۔
محمد حسنین 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کی لیگ دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود محمد حسنین دبئی میں پاکستانی اسکواڈ کو جلد ہی جوائن کر لیں گے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہوکر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے، وہ نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ شامل کیے جا ئیں گے ۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانے والا ایشیاء کپ 27 اگست سے شروع ہو کر 11 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔
یاد رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہو گا جس میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈز : قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی
تبصرے