حکومتی اتحادیوں میں اختلافات ، پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف کے فیصلوں پر ناخوش
- 22, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( ا سلام آباد) حکومتی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے کئی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے :آصف علی زرداری نے سرکاری تعیناتیوں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سمیت متعدداہم فیصلوں پر مشاورت نہ کرنے اور اعتماد میں نہ لینےکی شکایت کی ہے ،ان کا ہی بھی کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے پیپلزپارٹی کے وزراء کی وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر نہیں کیا جاتا۔
شہباز حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ چار ماہ میں کیے جانے والا اضافہ معاشی مجبوری تھا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کا مئوقف ہے کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مستقبل میں جہاں تک ہو سکا عوام کو ریلیف دیا جائے گامگر ایسا کچھ نظر نہیں آیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : ذرائع کے ماطابق پی پی پی نے شہباز حکومت کے خلاف گلے شکووں کی فہرست تیار کرلی،ان کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کے اندر رہتے ہوئے تحفظات دور کرنے کی اپیل کی جا ئے گی ۔
مزید پڑھیں : عمران خان کا جلسے کے لیے کراچی کا دورہ ملتوی
تبصرے