حریت رہنماء یاسین ملک نےعدالت کی جانب سے قانونی مدد کی پیشکش مسترد کر دی
- 23, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : کشمیر میڈیا سروس نے بیان دیا کہ یاسین ملک عدالت کی قانونی مدد کی پیشکش کو مسترد کر چکے ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : بھارتی حکومت کی جانبا سے گرفتارحریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر جموں کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش کرنے کا مطالبہ عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں قانونی مدد کی پیشکش کی ہے ۔
کے ایم ایسکی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ یاسین ملک کو دہلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ یاسین ملک کے خلاف 4 بھارتی فضائی اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی سماعت عدالت میں ہو گی ۔
یاد رہے کہ عدالت نے ستمبر میں اگلی سماعت پر تحریری موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے حریت رہنماء یاسین ملک بھارتی پولیس کی تحویل میں ہیں،ان کو کشمیر سے گرفتار کیا گیا اور تہاڑ جیل میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو کئی مشکلات کا بھی سامنا ہوا اور انہوں نے بھوک ہرتال بھی جاری رکھی ۔
مزید پڑھیں: قطر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے پاک فوج سیکیورٹی سنبھالے گی
تبصرے