نوواک جوکووچ نے ٹینس کےسب سے بڑے ٹورنامنٹ 'یو ایس اوپن' سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : عالمی نمبر 1 کھلاڑی نوواک جوکووچ نے کل  ٹینس کی دنیا  کے نامی گرامی ٹورنامنٹ یو ایس اوپن سے دستبردار ہونے  کا اعلان کر دیا  ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ ماضی کی طرح کورونا ویکسین نہ لگوانے پر بضد سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ  نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ چھوڑ نے کا اعلان کیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : نوواک جوکووچ نے  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ میں اس بار یو ایس اوپن میں شرکت کے لیے نیویارک کا سفر نہیں کر سکوں گا،مگر میری نیک تمنائیں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں اور میں ان کی اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہوں۔

 

واضح ر ہے کہ اس سے قبل بھی نوواک ٹینس کے بڑے بڑے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں ، ان کا ماننا ہے کہ ان کو کورونا سے بچائو کے لیے ویکسین کی ضرورت نہیں ہے ،وہ صحت مند اور فٹ ہیں اور وہ اپنی فٹنس کا خیال رکھنا جانتے ہیں ۔

 

دوسری جانب ان کا کہنا ہے کہ  کورونا کی ویکسینیشن کروا کر میرے جسم کی فٹنس کو مسائل پیش آ سکتے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کورونا کا شکار، راہول ڈریوڈ کی ایشیا ء کپ میں شمولیت پر سوالیہ نشان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+