فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے : فرانس کے  صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ فرانس پاکستانی سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے،ہم پاکستان کی مدد ضرور کریں گے ۔

 

نیوز ٹوڈے : انٹر نیٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنے والے پاکستانی افراد سے بے حد ہمدردی ہے  اور ان کی مدد کے لیے  فرانس اپنا کردار بھرپور  طریقے سے ادا کرے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری ساری ہمدردیاں سیلاب سے لاپتہ افراد اور متاثرہ آبادیوں کے ساتھ ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک صرف سیلاب کے باعث 1000 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں ،کروڑوں لوگ گھر سے بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب آج پاکستان کے وزیر خزانہ نے  بیان دیا کہ سیلاب کی بدولت  پاکستانی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔

 

دوسری جانب پاکستانی حکومت  اور افواج  کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے نجی ادارے بھی بھرپور  طریقے سے امدادی کاروائیاں کر رہے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+