پاکستان کی ہمارے لیے خصوصی اہمیت ہے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس  نے حال ہی میں پاکستان سے متعلق ایک بیان دیا ،اس بیان میان ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہمارے لیےخصوصی اہمیت ہے، پاکستان اور برطانیہ کے  مابین ایک پرانا تعلق یے جس کو ہم ہمیشہ قائم رکھنا چاہتے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : پاکستان کے صدر عارف علوی  کو بھیجے گئے پیغام میں برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے حکومت پاکستان، افواج، رضا کاروں، امدادی ایجنسیز کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :  برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ یہ وقت کرہ ارض کی نزاکت کا احساس دلاتا ہے، انسانی فطرت کے مطابق ہم آہنگی سے ساتھ رہیں اور قوم بن کر  ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں ۔

 

واضح رہے کہ برطانیہ کے ولی عہد نے مزید کہا کہ پاکستان میں اپنے تمام دوستوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی اور بقا کے لیے دعا گو ہوں ۔

 

یاد رہے کہ پوردی دنیا سے کئی ممالک پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پر جوش ہیں اور ممالک نے پاکستان کو مدد کے لیے سامان بھی بھجوا دیا ہے ،وزیر اعظم پاکستان  شہباز شریف نے بیان دیا کہ ہم  تمام دوست ممالک کے مشکور ہیں۔

 

مزید پڑھیں : قطر کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+