’پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکا رہا ہے‘، برطانوی ایم پی کلاڈیا ویب ٹوئٹر پر پھٹ پڑیں
- 31, اگست , 2022
نیوزٹوڈے الرٹ: برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کا کہنا ہے کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔
برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے
مزید پڑھیں: تائوان کو خوفزدہ کرنے والے چین نے امریکہ کو بھی تائوان میں ہی اپنی طاقت دکھا دی
رکن پارلیمنٹ نےعالمی برادری کا ضمیر جھنجوڑتے ہوئے کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبورہے۔
انہوں نے کہا کہ قطب شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشیئرز پاکستان میں ہیں جن کی تعداد7 ہزار 253 گلیشئرز ہیں، تمام گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
تبصرے