پاکستان کو سیلاب کے باعث صحت کے بڑے بحران کا خدشہ در پیش

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (سکھر) پاکستان میں سیلاب سے صحت کے بڑے بحران کا خطرہ،ماہرین شعبہ صحت  ڈاکٹر سجاد میمن کا کہنا ہے کہ گندہ، کھڑا پانی اور غیر صحت بخش حالات کی وجہ سے بیماریوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : انہوں نے بیان دیا کہ جنوبی پاکستانی گاؤں میں ایک خیراتی کلینک میں مسلسل بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے درجنوں افراد ڈاکٹر سے بات کرنے کے منتظر ہیں۔

 

 ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق یہ ملیریا، ہیضہ اور جلد کی بیماریوں جیسے کہ خارش کے پھیلنے کا سبب بن سکتی ہے ۔

 

فلاحی تنظیموں  کی جانب سے چلائے جانے والے کلینک کے ڈاکٹروں میں سے ایک نے کہا کہ گندے، کھڑے پانی اور غیر صحت بخش حالات کی وجہ سے جلد کی بیماریاں یہاں سب سے بڑا مسئلہ ثابت ہو سکتی ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ سیلاب نے پاکستان میں پہلے ہی صحت کا نظام درہم برہم کر دیا ہے جس  کی  بدولت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں لاکھوں لوگ متاثر ہو ئے ہیں ۔

 

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب کے باعث اب تک ایک ہزار سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں جس میں خواتین ، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان کے متعدد شہر ایک مرتبہ پھر کورونا کی لپیٹ میں ،موذی وباء کے باعث کتنی اموات ہوئیں ؟

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+