ایشیا کپ 2022ء: سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر سُپر فور میں جگہ بنا لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے: ایشیا کپ 2022ء کے اہم میچ میں دلچسپ  مقابلے کے بعد سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹورنامنٹ  کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 

 

نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 184 رنز کا ہدف سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں  سخت مقابلے کے بعد  حاصل کر لیا ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اس شکست کےساتھ ہی بنگلہ دیشی ٹیم ایشیا کپ 2022 سے آؤٹ ہو چکلی ہے۔

 

کوشل مینڈس کی نا قابل شکست کارکردگی  اور بنگلہ دیش کی خراب بولنگ شکیب الیون کوٹورنامنٹ  سے باہر کرنے کی وجہ بن گئی۔ 

 

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے عبادت حسین 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، تسکین احمد نے دو وکٹیں لیں جبکہ مہدی حسن اور مستفیض الرحمان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

 

یاد رہے کہ سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان ایک  کانٹے کا مقابلہ ہوا اجس میں  دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھائی گئی ، سری لنکا کے کوشل مینڈس کی جانب سے عمدہ پرفارمنس کے بعد بنگلادیش کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر سُپر فور کے لیے کوالیفائی کر لیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+