حرا مانی سوشل میڈیا صارفین کی ہٹ لسٹ میں برقرار،اداکارہ کو نفسیاتی مریض قرار دے دیا گیا
- 02, ستمبر , 2022
بریکنگ نیو زٹوڈے : پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی آج کل سوشل میڈیا صارفین کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور وہ آئے دن تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : حال ہی میں بیرونِ ملک ایک کانسرٹ کے دوران حرا مانی کی گانے کی ضد نے اُنہیں مداحوں کے سامنے بے عزت کروایا جبکہ اُس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے مشہور گانا ’پسوڑی‘ گا کر شائقین کو ناراض کر دیا ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے: حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر مانی کے ساتھ ایک کارپیٹ پر لیٹے فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو میں بھارتی معروف اداکارہ شہناز گِل کا اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کے لیے بولا گیا مشہور ڈائیلاگ بھی سنائی دے رہا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے حرا اور مانی کی جوڑی کو شوبز انڈسٹری کی سب سے ’چھچھوری‘ جوڑی قرار دیا ہے۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ حرا دن بہ دن نفسیاتی مریض بنتی جا رہی ہیں۔
مزید پڑ ھیں : اداکارہ میرا کی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے نیو یارک میں پرفارمنس
تبصرے