اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ایران نیوکلیئر ڈیل رکوانے کے لیے امریکہ روانہ
- 07, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کےچیف ڈیوڈ بارنیا ایران اور امریکا کے مابین نیوکلیئر ڈیل رکوانے کے لیے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں،یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے شروع دن سے ہی اس ڈیل کی مخالفت کی جا رہی ہے۔
نیوز ٹوڈے : موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر، امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، پینٹاگون اور دفتر خارجہ کے اہم رہنماؤں سے تبادلہ خیال کریں گے ۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ بارنیا اسرائیل کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں ایران ڈیل کے سب سے بڑے مخالف ہیں اور دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم یائر لاپد بھی اسی حکمت عملی پر متفق ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز اور نیشنل سیکیورٹی کونسل چیف ایال ہولاتا نے بھی واشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کے اہم عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور اس مسئلے پر ان سے مشاور ت کی ۔
اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپد نے خود صدر جو بائیڈن کو اس سلسلے میں پچھلے ہفتے فون کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
اسرائیل کا مئوقف ہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل کرنے سے خطے میں کیمیائی ہتھیاروں کی جنگ شروع ہو سکتی ہے جس سے خطے کے امن و استحکام کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : امریکہ اور اسرائیل ایران کو ایک نیا میدان جنگ بنا رہے ہیں
تبصرے