روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر گرواٹ جاری ، امریکی ڈالر 238 روپے کا ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے ،ڈالر مزید 2روپے مہنگا ہو گیا ،جبکہ یورو اور پائونڈ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

 

 نیوز ٹوڈے : معاشی اعدادو شمار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں 2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید230.00 روپے سے بڑھ کر 232.00 روپے اور قیمت فروخت 230.50 روپے سے بڑھ کر 232.50 روپے ہو چکی ہے ۔

 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی 2 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 235.00 روپے سے بڑھ کر 237.00روپے اور قیمت فروخت 236.00 روپے سے بڑھ کر 238.00 روپے  تک پہنچ گئی ۔

 

رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2 روپے بڑھنے کے بعد 240.00 روپے سے بڑھ کر 242.00 روپے اور قیمت فروخت 2.10 روپے بڑھنے کے بعد 242.40 روپے سے بڑھ کر 244.50 روپے ہو گئی ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :یاد رہے کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 277.00 روپے سے بڑھ کر 278.00 روپے اور قیمت فروخت 1.20 روپے کے اضافے سے 279.80 روپے سے بڑھ کر 281.00 روپے ہو گئی ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : حکومت کا بجلی کے بل میں ریڈیو پاکستان کی فیس کے طور پر 15 روپے بڑھانے کا اعلان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+