امریکی ریاست ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ کی مہم جاری

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا کی  ریاست ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب زدگان کیلے سب سے بڑے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا بھر سے کئی لوگوں نے شرکت کی ۔

 

نیوز ٹوڈے : فنڈ ریزنگ ڈنر میں پہلے مرحلے کے دوران صرف تین گھنٹوں میں 1 ملین ڈالرز جمع کئے گئے جبکہ رپورٹس کے مطابق  اس پروگرام کے اگلے مرحلے میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلے مزید 1 ملین ڈالرز جمع کئے جائیں گے۔

 

یاد رہے کہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر، اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی، ایل گرین اور قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی سمیت اعلی سرکاری حکام نے خصوصی شرکت کر کے  بڑی مقدار میں عطیات کیں اور عالمی برادری سے بھی عطیات کی اپیل کی ۔

اس موقع پر الائنس کی سرپرستی کرنے والے ممتاز آئل ٹائکون جاوید انور نے 2لاکھ ڈالرز عطیہ کیے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : فنڈز ریزنگ منتظمین کے مطابق ان کا ٹارگٹ2 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا ہے جبکہ ہیوسٹن سٹی کے حکام اور امریکی کارپوریٹ سیکٹر نے بھی بھاری مالی امداد اور سیلاب زدگان کیلے ہر ممکنہ وسائل کی فراہمی کی یقین دھانی کرائی ہے۔

 

یاد رہے کہ دنیا بھر سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ  مغربی ممالک  نے بھی امداد کرنے میں بھرپور حصہ لیا ہے ۔

 

مزید  پڑ ھیں : آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے عطیات کی اپیل

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+