آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے موقع پر چین نے پاکستان کے لیے ہنگامی بنیادں پر 100 ملین یوان امداددینے  کا اعلان کر دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : چین کی  حکومت پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے مجموعی طور پر 500ملین یوان امداد دے گی جو پاکستانی روپے میں تقریباً15ارب80کروڑ روپے بنتی ہے۔

 

واضح رہے کہ  چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ای نے پیر کوجنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

 

آرمی چیف سے ملاقات   کے دوران چینی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کیلئے فوجی تعاون اہم ستون ہے۔چین پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرنے کیلئے بھی تیار ہے ۔

 

چینی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو  سراہا اور  ان کی خدمات کی تعریف کی ۔ 

 

نیوز الرت ٹوڈے :چینی وزیر دفاع  نے مزیدکہاکہ عالمی حالات چاہے کوئی بھی رخ اختیار کریں ہر قسم کے حالات کے تزویراتی معاون شراکت داروں کے طور پر، چین اور پاکستان ہمیشہ قابل اعتماد اور سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست اور بھائی رہیں گے۔

 

یاد رہے  کہ پاکستان اور امریکا کے دوران ایک قدیم عرصے تک تعلقات قائم ہیں جبکہ دونوں ممالک نے آپس میں ایک دوسرے کی کئی مشکل اوقات میں مدد کی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : وزیر اعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سے ملاقات

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+