انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، مڈل آرڈر ایک مرتبہ پھر ناکام

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے  کر  سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف انگلینڈ نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، انگلینڈ کے بیٹرز  نے ایک مرتبہ پھر شاندار کھیل  پیش کیا  تو پاکستانی بولرز انگلش بلے بازوں کو دباؤ میں لانے میں ناکام  ہو گئے ۔

 

دریں اثناء  الیکس ہیلز نے نصف سنچری بنا کر انگلینڈ ٹیم میں اپنی اہمیت کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کردیا ہے ، انہوں نے پہلے 53 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔  

 

دوسری جانب لاہور قلندرز سے کھیلنے والے ہیری بروکس 41 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بین ڈکِٹ 21، ڈاؤڈ ملان 20 اور فل سالٹ 10 رنز  ہی بناسکے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر عثمان قادر 2 وکٹیں لے کر بہترین بولر رہے، ان کے علاوہ ایک وکٹ شاہنواز دہانی اور ایک حارث رؤف نے لی۔

 

مزید پڑ ھیں: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2022ء کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ، کین ولیمسن کپتان مقرر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+