ترک صدر نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اٹھا دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : ترک صدر نے  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تاحال امن قائم نہیں ہو سکا  جس کے باعث  خطے کو کئی مسائل درپیش  ہیں ، انہوں نے  اس معاملے پر وواضح طور پر اقوام متحدہ کے قانون کی حمایت کی ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان  نے اپنی خود مختاری اور آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے باوجود اب تک باہمی امن قائم نہیں   کیا جس کی در اصل وجہ کشمیر کا مسئلہ ہے۔

 

ترک صدر  کی جانب سے بیان دیا گیا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ کشمیر میں منصفانہ فضا، مستقل امن اور خوش حالی قائم ہو تا کہ یہاں رہنے والے لوگوں کے ان کی حقوق  مہیا کیے جا سکیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ترک صدر نے عالمی برادری پر اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرے اور مشکل وقت میں پاکستان کے ہمراہ کھڑے ہوں اور زیادہ سے زیادہ  مدد کریں ۔

 

مزید  پڑھیں : پیوٹن یوکرین جنگ جلد ختم کرنے کے لیے بڑا قدم اُٹھا سکتے ہیں

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+