مذاح کی دنیا میں بڑا نقصان ،معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 21, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار راجو شری واستو 58 سال کی عمر میں دنیا سے انتقال کر گئے ، ان کے انتقال کے بعد مذاح کی انڈسٹری کو ایک برا دھچکا لگا ہے ، راجو شری واستو نے اپنے فن کے ذریعے لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہوئی ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : بھارت کے میڈیا کی جانب سے بیان دیا گیا کہ راجو شری واستو کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : راجو شری واستو کو 10 اگست کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت پر نیو دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور دن بہ دن بگڑتی گئی ۔
خیال رہے کہ را جو شری واستو کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں ، انہوں نے بھارتیوں کے ساتھ ساتھ سرحد پار اور کئی لوگوں کے دل میں اپنا نام چھوڑ دیا ہے،ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ فن اور مذاح کی دنیا میں ان کا نام ہمیشہ سنہری الفاظ میں لکھا جا ئے گا ۔
تبصرے