امریکاپاکستان میں انفرااسٹرکچرکی تعمیرکیلئے تعاون کرنے کو تیار ہے،جان کیری

بریکنگ نیوز ٹوڈے  : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائن پر وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : جان کیری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  کہ امریکا انفرا اسٹرکچر کی دوبارہ تعمیر میں اشتراک کے لیے پاکستان سے تعاون کو تیار ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا مستقبل میں ایسے بحران سے بچنے  کے لیے اقدامات بھی کرنے  کو تیار ہے تا کہ پاکستانی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : دریں اثنا ء  و زیر اعظم  پاکستان شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے امریکی امداد پر اظہار تشکرکیا۔

 

وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری کی مسلسل مدد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیراعظم اور جان کیری کاموسمیاتی تبدیلی پر کئی دیر تک تبادلہ خیا ل چلتا  رہا ۔

 

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا اور عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس سے بھی ملاقات کی  اور پاکستان کی فلاح و بہبود  کے لیے نئی تجاویز  پر غور کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : کراچی یونیورسٹی کے طلبہ نے سیلاب سے محفوظ رہنے والے مکانات کا ماڈل پیش کردیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+