پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :بابر اور رضوان کی جارحانہ ڈبل سنچری پارٹنر شپ کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹو ڈے : انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ڈبل سنچری پارٹنر شپ بنا کر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں  ریکارڈ فتح اپنے نام کر لی ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہن کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا،جبکہ پاکستان نے یہ ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ 

 

پاکستانی کپتان بابر اعظم 11 چوکوں اور 5 چھکوں کے ساتھ 66 گیندوں پر 110 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے ،دوسری جانب محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 5 چوکے اور 4 چھکوں کی بدولت 88 رنز کی ناقابلِ شکست  کھیل پیش کیا ۔

 

یاد ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس سے قبل پچھلے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ایلکس ہیلز نے اس مرتبہ 26 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

 

واضح رہے کہ بابر اعظم کو  شاندار اسنچری مارنے پر مین آ ف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : کرکٹ کا سج گیا ایک اور میدان ، پی سی بی نے کر دیا پاکستان جونیئر لیگ کااعلان، میچز کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+