امریکا نے یوکرین کو سول سیکیورٹی امداد کے تحت مزید 45 کروڑ 75 ہزار ڈالر کی بھاری رقم دینے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا نے یوکرین کو  روس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے سول سیکیورٹی امداد کے تحت 45 کروڑ 75 ہزار ڈالر کی بڑی  رقم دینے کا اعلان  کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :یاد رہے کہ  امریکی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ اس رقم کا کچھ حصہ روس کی طرف سے ملک میں ڈھائے گئے مظالم کی تحقیقات میں بھی وقف کیا جا ئے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نےبیان دیا کہ یہ امداد یوکرین کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کریمنل جسٹس ایجنسیز کی مدد کے لیے  کی جا رہی ہے ۔

 

واضح رہے کہ اس نئی امدادی رقم کا اعلان اقوام متحدہ کے کمیشن کی طرف سے یوکرین میں روسی افواج کی طرف سے زیادتی، ٹارچر، قتل اور بچوں کو قید رکھنے کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ یوکرین جنگ کو شروع ہو ئے کم از کم 8 ماہ ہو گزر چکے ہیں ، کئی بار یورپی ممالک نے پیوٹن سے ملاقات کر کے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم روس کی جانب سے شرائط رکھ دی گئیں جس پر یوکرین نے آج تک آمادگی کا اظہار نہیں کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : امریکا کی روس کو بڑی دھمکی ،روس نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کیے تو نتائج تباہ کن ہونگے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+