نسیم شاہ کی طبعیت ناساز، آج کا میچ نہیں کھیل پائیں گے جانیے خبر کی تفصیل۔۔

بریکنگ نیوزٹوڈے: کروڑں لوگوں کا دل جیتنے والے نسیم شاہ اچانک وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے،رپورٹ کے مطابق وہ آج کا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جو آج کل سب کی نظر ہوئے ہیں نسیم شاہ کی اچانک حالت خراب، سینے میں انفیکشن اور تیز بخار کی وجہ سے ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

نیوزٹوڈے:ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو ٹیسٹوں کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا وہاں ان کے مختلیف ٹیسٹ کروائے گئے ان کا ڈینگی کا ٹیسٹ کروایا گیا۔ اب وہ تھوڑا بہتر محسوس کر رہے ہیں۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 5واں ٹی ٹوینٹی آج لاہور میں ہوگا۔

 

طبیعت بگڑنے کی وجہ سے نسیم شاہ آج کا میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ ہونے والے میچز میں نسیم شاہ کھلیں گے یا نہیں یہ فیصلہ میڈیکل ٹیم کرئے گی۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نسیم شاہ کی طبعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایاجارہا۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیاں 5واں ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائے گا۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:اس سے پہلے کراچی میں منعقد ہونے والے چار میچوں میں سیریز دو دو سے برابر ہے۔ آج کا میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری،نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بالر نسیم شاہ فٹ قرار

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+