مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کا پاکستانی پاسپورٹ کینسل ہوگا،عطاتارڑ.

بریکنگ نیوزٹوڈے:لندن میں مریم اورنگزیب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا ہے ان کے پاکستانی پاسپورٹ کینسل کیے جائیں گے۔

 

وزیراعظم کے معاون  خصوصی نے عطاتارڑ  نے کہا ہے کہ لندن میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ پیش آنے والے واقعی کی مذمت کرتا ہوں۔

 

نیوزٹوڈے:عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ان افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ان کا کہنا تھا کہ میں ایک درخواست تیار کی ہے جو میں وزارتِ داخلہ میں جمع کرواؤں گا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ ویزے کو حاصل کرنے کے

 

لئےوزارتِ داخلہ کریکٹر سرٹفکیٹ ایشو کرتی ہے ان کے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی کینسل کروائے جائیں گے۔

 

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف یہ جو ٹرینڈ چل پڑا ہے اس کو ہم قبول نہیں کریں گے اس پر مکمل کاروائی کی جائے گی۔ اور ان افراد کے ویزے کینسل کیے جائیں گے۔

 

 نیوزالرٹ ٹوڈے:ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس بات پر خاموش رہے یا کاروائی نہ کی تو کوئی بھی اپنے گھر سے نہیں نکل پائے گا۔اگر ہم ایسے اقدامات کریں گے تو معلوم ہوگا کہ کیسے خاتون کو گھیر کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

یاد رہے کہ دو روز قبل لندن میں کافی شاپ پر مریم اورنگزیب کو پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھیر لیا تھا اور ان کے لئے نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا۔

 

مزیدپڑھیں: کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو گلوبل کمپیٹیشن آف ریویو نے تھری سٹار ریٹنگ سے نوازا،جانیے خبر کی تفصیل

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+