کیاآ ڈیو لیکس کے بعد عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ بے نقاب ہو جائے گا ؟
- 29, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان میں آج کل آڈیو لیکس کا ایک ٹرینڈ جاری ہے جس میں کئی سیاستدانوں کی آڈیو کالز لیک ہو چکی ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : پہلے ہیکرز کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور مریم نواز کی فون کال لیک کی گئی اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اعظم خان کے ساتھ کال پر ہونے والی گفتگو بھی لیک کر دی گئی۔
یاد رہے کہ ان آڈیو لیکس سے پاکستان کی سیاست پر ایک سوالیہ نشان لگ چکا ہے ۔
اس سے قبل ماضی میں عمران خان تحریک عدم اعتماد کو امریکہ کی سازش قرار دیتے آئے ہیں اور اسی بیان پر انہوں نے اپنی پاڑتی کا مئوقف بھی عوام میں بنایا ہوا ہے ، یاد رہے کہ عمران خان کے اس بیانیے سے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔
دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اب امریکی سازش کی حقیقت سب کے سامنے آ گئی ہے ، جو لوگ اس کو سازش کہتے تھے اب ان کے پاس اس ڈرامے کے کوئی الفاظ نہیں ہیں ۔
عمران خان کی لیک ہونے والی کال میں سنا جا سکتا ہے ، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے اس سائفر کو امریکی سازش بنا کر عوام میں پیش کرنا ہے اور اس کے ساتھ کھیلنا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اس حوالے سے پاکستانی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ عمران خان عوام میں اپنی مقبولیت کھو دیں گے جبکہ اس کے برعکس پی ٹی آئی ارکان کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کی مقبولیت میں اور اضافہ ہو گا ۔
مزید پڑ ھیں : وزیر خزا نہ مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی ، اسحاق ڈار کی 5 سال بعد وطن واپسی ،کیا ہو گا ملک کا معاشی مستقبل؟
تبصرے