آئی سی سی نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پرائز منی کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے  : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےاگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پرائز منی کا اعلان کردیا ہے ۔

 

نیوزٹوڈے : آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 1.6 ملین امریکی ڈالرز انعام دیا جا ئے گا جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو چار چار لاکھ امریکی ڈالرز  دین جا ئیں گے ۔

 

دوسری جانب سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ اس مرحلے سے باہر ہونے والی آٹھ ٹیموں کو 70،70 ہزار امریکی ڈالرز  انعام کے طور پر دیے جا ئیں گے ۔


آئی سی سی کے مطابق پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے والی ہر ٹیم کو 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے،  جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے مجموعی پرائز پول 5.6 ملین ڈالرز ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : 12 غیر ملکی کھلاڑی جونیئر کرکٹ لیگ کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+