ایرانی سپریم لیڈر نے ملک میں جاری مظاہروں اور خانہ جنگی کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران کے لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے  مہسا امینی  نامی لڑکی کی ہلاکت پر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو قرار دیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : ایرانی لیڈر نے اپنے خطاب کہا کہ ایران مخالف ایجنٹ پیسے لے کر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں،وہ چاہتے ہیں  کہ ملک میں امن کی فضا قائم نہ رہ سکے ۔

 

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ یہ مظاہرے صیہونی حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت کروائے  اور اس کے پیچھے مغربی طاقتوں کی حمایت شامل ہے ۔

 

رپورٹس کے مطابق عالمی اور مقامی برادری نے مہسا امینی کی ہلاکت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے لیکن  لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے کہا گیا  کہ ایران کی عدلیہ ہی معاملے کی تحقیقات کرے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے ایران میں احتجاجی مظاہروں کے باعث بد امنی عروج  پر ہے جس میں کئی لوگوں کی ہلاکت اور کئی لوگ زخمی بھی ہو ئے ہیں ،ایران کی جانب سے با ر بار اس  بد امنی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : شُمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے علاوہ مغربی ممالک کو بھی تشویش لاحق

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+