فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پہلی بار انڈین ایکٹرس '' نورا فتحی'' کی پرفارمنس ہوگی

بریکنگ نیوزٹوڈے:بالی وڈ ایکٹرس اور ڈانس کی ملکہ ''نورا فتحی'' اس سال قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں رقص کریں گی۔

 

نیوزٹوڈے: نورا فتحی نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے '' لائٹ دی اسکا ئی کی جھلکیاں اپ لوڈ کی ہیں اور ان میں نورا فتحی کو بھی ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

نوار فتحی فیفا ورلڈ کپ میں رقص کرنے والی پہلی ہندوستانی پرفارمر ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ نہ صرف دسمبر میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں رقص کریں گی بلکہ اس کے بعد وہ کولمبیا کی گلوکارہ شکیرااور امریکی گلوکارا جینفیر لوپیز کے ساتھ بھی افتتاحی تقریب میں ڈانس کریں گی۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کا یہ آفیشل گانا 7اکتوبر کو نشر کیا جائے گا۔ جس میں نورا فتحی ہندی میں پرفارم کرتی نظر آ ئیں گی۔

 

مزید پڑھیں: خلیل الرحمن قمر نے خود میرے سے معافی مانگی، عروہ کا انکشاف

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+